صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت میں چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کے رمیز اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ80 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر آفتاب اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جبکہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو آصف صدیقی اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپی25ہزار روپے نقدی و زیورات۔گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو محسن اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔

(جاری ہے)

کاہنہ کے علاقے ڈاکو تنویر اور فیملی سی1لاکھ 60ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔چوہنگ میں مسلح ڈاکو عمیر اور فیملی سے 1 لاکھ 10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حیدر سے 60ہزار اور موبائل فون۔

مزنگ سے ڈاکو وسیم مقبول سی40ہزار نقدی اور موبائل فون۔ اچھرہ میں زاہد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 32ہزار نقدی اور موبائل فون۔ساندہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عاصم سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ برکی اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں اور شادمان۔نشتر کالونی اور داتا دربارکے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں