پنجاب میں بھی جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف

ایف آئی اے کی ٹیم نے مختلف بینکوں سے 110ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا

منگل 23 اپریل 2019 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب میں بھی جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے کی ٹیم نے مختلف بینکوں سے 110ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ضیاء الرحمان کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 51جعلی اکائونٹس پر کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کا سراغ لگایا ۔2016سے 2018ء کے دوران 19نجی کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق مختلف بینکوں میں دی جانے والی درخواستوں پر جعلی کمپنیوں کے نام بھی واضح ہیں۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اس کیس میں بڑ پیشرفت ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں