لاہور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھر پور طریقے سے جاری

پولیو ٹیمیں گھر گھرجا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں،ڈی سی

منگل 23 اپریل 2019 18:49

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی، پولیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک جبکہ 18لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرارز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے یوسیز کے دورے کر رہے ہیں اورپولیو ٹیمیں گھر گھرجا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہری اپنے بچوںکو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے نالج سکول جوہر ٹائون کمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ ڈی ڈی او ایچ کو سکول انتظامیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔سکول کے پرنسپل محمد سلیم نامی شخص نے پولیو ٹیم کے ساتھ تعاو ن نہ کیا۔اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے سکول پرنسپل کے ساتھ مذاکرات کئے اورآخر کار سکول انتظامیہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر رضا مند ہوگئی۔

بعد ازاں سکول انتظامیہ نے پولیو ٹیم سے تعاون نہ کرنے پر معافی نامہ بھی لکھ کر دیا۔ اسی طرح پراے سی ماڈل مظہر علی نے یوسی93سمن آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اورسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ ڈور مارکنگ کی جا رہی ہے اورانگلی پر نشان بھی لگایا جا رہا ہے۔ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں