الحمرا میں تین روزہ ’’خطاطی ورکشاپ ‘‘ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

پیر 20 مئی 2019 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام تین روزہ’’خطاطی ورکشاپ ‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے ،جس کا آغاز کل مورخہ 21مئی 2019بروز منگل بوقت 11بجے صبح الحمرا آرٹ گیلری میں ہو گا۔ ’’خطاطی ورکشاپ ‘‘کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی بخاری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد معاشرتی خوبصورتی کو احسن انداز میں کینوس پر منتقل کرنے کی تربیت دیناہے اور خطاطی کے شعبے میں شامل ہونے والی نئی جہتوں سے نوجوانوں خطاطوں کو متعارف کروا نا ہے،ورکشاپ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکھنے والوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے جن کو سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی خطاطی کا فن ہماری ثقافت کی اساس ہے۔ یہ ورکشاپ 23مئی 2019تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں