لاہور،سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث273ملزمان گرفتار کر لئے

جمعرات 23 مئی 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث273ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث05 گینگز کی12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی25 پسٹلز،05 رائفلز اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سی26 کلوگرام سے زائد چرس اور116 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب13 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران19ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے داو ٴ پرلاکھوں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، گداگری، کرایہ داری اور لاو ٴڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر201 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں