وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا نارووال ظفر وال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

اتوار 16 جون 2019 19:30

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے نارووال ظفر وال روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں