پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہوگی،چیمپئن شپ میں 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی

اتوار 16 جون 2019 19:30

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام2روزہ پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں آج 17جون بروز پیر سے شروع ہوگی،افتتاحی تقریب دن 11بجے منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہوں گے، چیمپئن شپ 18جون تک جاری رہے گی، پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، پنجاب انٹرڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ کے لئے ٹرائلز14اور 15جون کو پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوئے جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعدا د نے حصہ لیا،پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیممپئن شپ میں سنوکر کے قومی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں