چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 19 جولائی 2019 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام ’’بچوں کے استحصال‘‘سے متعلق آگہی کے لئے لالک جاں چوک، لاہور میں ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کی۔ واک میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو فیض نعیم وڑائچ ، ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ، ایس پی کینٹ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسران، طلبا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے رہائشی بچوں سمیت سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واک کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے استحصال، ان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے افسران نے اس حوالے سے عوام کء آگاہی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کو چائلڈ فرینڈلی بنانے کے لئے بیورو دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر ذہنی، جسمانی یا جنسی کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے پنجاب بھر میں آگہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ واک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں