لاہور، پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں سیاسی وابستگیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے پرائس کنٹرول کمیٹیاں میں سیاسی وابستگیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں ۔ منافع خوروں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے اشیاء ضروریاکی من مرضی کی قیمتیں وصول کرنی شروع کردی ہیں۔

پنجاب میںپرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرو ل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔منافع خوروں نے عوام کی جیبوں سے کروڑوں روپے زائد وصول کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہوکر رہ گئے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا ضاع بن چکی ہیں۔کاغذی کارروائی اور ذاتی تشہیر کیلئے دیکھاوے کے چھاپے مارے جاتے ہیں۔

قیمتوں پر سرکاری کنٹرول نہ ہونے کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں سیاسی وابستگیوں کو فوری ختم کیا جائے۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں