پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فریش گریجوایٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقعوں پر انٹرویوز

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر آپریشن اور پبلک ریلیشن میں انٹرن شپ کے لیے انٹرویو کیے گئے

منگل 20 اگست 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فریش گریجوایٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقعوں پرامیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 آسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آپریشن اور پبلک ریلیشن میں انٹرن شپ کے امیدواران کے انٹرویو کیے گئے۔

فریش گریجوایٹس کے لیے آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 ناسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے انٹرویوز لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے دفاتر میں کیے گئے ہیں۔ انتظامی امور کے حوالے سے امیدواران کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں