ڈینگی سے لاہور میں پچیس سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ، رواں سیزن میں لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موہنی روڈ کے رہائشی 25سالہ علی کو ڈینگی کی وجہ سے میو ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ ڈینگی شاک سینڈروم کا شکار ہو کر چل بسا ۔ لاہور میں رواںسیزن میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2ہو گئی ہے ۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں