لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت کی درخواست پر سخت نوٹس لے لیا

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے ذریعے ڈی جی پرسونل میجر جنرل نادرخان کو 15 یوم میں جواب داخل کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت کی درخواست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے ذریعے ڈی جی پرسونل میجر جنرل نادرخان کو 15 یوم میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا کرنل ریٹائرڈ ثاقب محمود نے کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈوکیٹ کے ذریعہ توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

موقف اختیار کیاگیاکہ 15 دسمبر 2014 کو اعزازی ریٹائرمنٹ کے بعد عسکری کالونی میں ضابطے کے مطابق اپارٹمنٹ الاٹ ہوا تھا ۔ موقف اختیار کیاگیا کہ پانچ سال بعد ضرورت کے تحت اپارٹمنٹ فروخت کر نے پر مجاز حکام نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ انعام الرحیم نے کہاکہ اعلی حکام تک دادارسی نہ ہونے پر رٹ پٹیشن پر سات اگست 2019 کو ہائی کورٹ نے ڈی جی پرسونل کو معاملہ حل جر نے کی ہدایت کی تھی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار نے اپنے اپارٹمنٹ کی تمام رقم ادا کی اب وہ فروخت کرنا چاہتا ہے تو اسکی مرضی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں