لاہور پولیس کی پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مہم،رواں سال مجموعی طور پر 4091 ملزمان گرفتار،65 ہزار 758 پتنگیں،1803 چرخیاں،2464 پنی ڈور اور795 ڈورگچھیاں برآمد کی گئیں

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پتنگ بازی کر نے والوں کیخلاف باقاعدگی سے سخت ایکشن لے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی پرابتک 4091 ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔

ملزمان کیخلاف مختلف تھا نوں میں3843 مقدمات درج کئے گئے۔پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائو ن کے دوران سٹی ڈویژن سی774 ، کینٹ ڈویژن1350،سول لائنز ڈویژن248 ، صدر ڈویژن286 ، اقبال ٹائون ڈویژن379 اور ماڈل ٹائون ڈویژن سی1054 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر65 ہزار758 پتنگیں،1803 چرخیاں،2464پنی ڈور اور795 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

اشفا ق خان کی ہدایت پر شہر کے گنجان آباد اور کثیرالمنزلہ عمارات پر مشتمل علاقوں میں پتنگ بازوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جارہی ہے جس کے تحت ڈرون کیمرہ کے ذریعے پتنگ بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ ایس پیزاپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پتنگ بازوںکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔اشفاق خان نے کہا کہ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو مسلسل آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔والدین بھی خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو بھی اس سے بازرکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں