منہاج القرآن لاہور نے استقبال ربیع الاول کے جلوسوں کا شیڈول جاری کر دیا

29اکتوبر سے 11نومبر تک مشعل بردار جلوس نکلیں گے،انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) منہاج القرآن لاہور کی طرف سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جلوس 29اکتوبر سے 11 نومبر 2019 ء تک نکالے جائیں گے، لاہور کی تمام صوبائی حلقہ پر مشتمل تنظیمات قافلوں کی شکل میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گی، عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری خطاب کریں گے، لاہور کے تمام داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاںلاہور کے مضافات سے شریک ہونے والے قافلوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

استقبال ربیع الاول کے مشعل بردار مرکزی جلوس مغلپورہ، رائیونڈ، شاہدرہ، داروغہ والہ چوک سے نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چونگی امر سدھو فیروزپور روڈ لاہور پر عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے پی پی 162 ، پی پی 163، پی پی 165 ، پی پی 166، پی پی 168اور پی پی 169 کے عہدیداروں اور کارکنان پر مشتمل میلاد کنونشن منعقد ہوا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ کورآڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا امن سیرت مصطفیﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ داتا کی نگری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 37سال سے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے، اس سال بھی ہمیشہ کی طرح عشاقان مصطفیﷺ اور داتا کی نگری کے باسی جوق در جوق عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہو کر کریم آقا ﷺ سے تجدید عہد وفاء کرینگے۔

میلاد ورکرز کنونشن سے حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، اصغر ساجد، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ثاقب بھٹی،بابر چودھری و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کے میزبان اصغر ساجد نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا اور نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن کویقین دلایا کہ نشتر ٹائون سے ایک بڑی تعداد مینار پاکستان پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں