میٹرو پولیٹن کارپوریشن 5 ماہ میں تارکول کی خریداری کا طریقہ کار طے نہ کر سکی

غ* مکسچر پلانٹ کی مسلسل بندش سے شہر بھر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور 5 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تارکول کی خریداری کا طریقہ کار طے نہ کر سکی، مکسچر پلانٹ کی مسلسل بندش کی وجہ سے شہر بھر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے، اس ضمن میں تارکول کی خریداری کے سلسلہ میں نئی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، جس کے نفاذ کے بعد تارکول خریداری کا آغاز کیا جائے گا جبکہ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ادارے کے انتظامی اور مالی امور پر مسلسل عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے مختلف شعبہ جات کی دستاویزات پر تحریری منظوری بھی نہیں دی جا رہی، جس سے مالی مشکلات سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں