لاہور ، انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کی تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 13 نومبر 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

علامہ اقبال زون اسکواڈ نے شاہ فرید چوک، سبزہ زار ملتان روڈ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000روپے جرمانہ کیا۔راوی زون اسکواڈ نے دہلی گیٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے اشفاق چوک ہربنس پورہ بندروڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا ۔

داتا زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر3000روپے جرمانہ کیا۔ گلبرگ زون اسکوا ڈنے شیر پائو بازار کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا اور کیوبلاک گلبرگ کے علاقہ میں غیر قانونی تعمیر شدہ واش رومز مسمار کر دئیے۔ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں