اسسٹنٹ کمشنرز کی پرائس کنٹرول بارے بھر پور کارروائیاں جاری

اے سی رائیونڈو اے سی ماڈل ٹاؤن کے مختلف سٹورز و سبزی منڈی کے دورے،گرانفروشی پر جرمانے و گرفتاریاں

جمعرات 14 نومبر 2019 19:51

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا تحصیل رائیونڈ کے بڑے سٹورز پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے سی رائیونڈ نے طارق کیش اینڈ کیری اور سٹی سٹور سندر روڈ پر اچانک چھاپے مارے اور چیکنگ کے دوران ڈی سی کاؤنٹر کی عدم فراہمی ،ڈی سی کاؤنٹر مینٹین نہ ہونے پر 12000 روپے کے جرمانے عائد کئے اور منیجر کو گرفتار کروادیا۔

عدنان بدر نے سٹی سٹور سندر روڈ پر چینی کی عدم دستیابی اور گراسری کی کوالٹی اور معیار بہتر نہ ہونے پر 10000 روپے جرمانہ کیا اور منیجر کو گرفتار کروا دیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جلال سنز فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا او90 روپے فی کلو میں چینی فروخت پر منیجر کو گرفتار کروا دیا جبکہ کالج روڈ ٹاؤن شپ سے قصاب کو بھی گرفتار کروایا، قصاب 1200 روپے فی کلو میں مٹن فروخت کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اے سی ماڈل ٹائون نے عروش کیش اینڈ کیری کے مینجر کو 220 روپے فی کلو کے حساب سے گھی فروخت کرنے پر گرفتار کروایا اورمنیجر یورو سٹور کو 75 روپے چینی فروخت کرنے پر گرفتار کر وادیا۔اسی طرح اے سی ماڈل ٹائون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزمی منڈی کاچھا کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے یو سی 126 گارڈن ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔

ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 12 سے زائد سبزیاں پلیٹ فارم پر فروخت کی گئی ہیں۔اسی طرح اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے رائیونڈ ماڈل بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے کسان پلیٹ فارم اور شکایت کیمپ کا جائزہ لیا،مجسٹریٹ کیمپ میں موجود تھا، شکایت رجسٹر کو چیک کیا گیا۔انہوں نے پلیٹ فارم پر اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارم پر کوالٹی اور معیار بہتر تھا۔عدنان بدر نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی قیمتوں میں رعایت تھی، پالک پر 08 روپے، کدو 07 روپے، گوبھی پر 04 روپے، کریلا پر 06 روپے اور دیگر سبزیوں پر 02 سے 06 روپے تک کی رعایت تھی ۔اے سی را ئیونڈ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو شکایت کیمپ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں