وزراء عمران نیازی کی خوشامد میں حد سے آ گے نکل چکے ہیں: سلیم ر ضا

نااہل حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچ رہا ہی: رہنما مسلم لیگ ن

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزراء عمران نیازی کی خوشامد میں حد سے آ گے نکل چکے ہیں،حکومت دعوئوں اور زبانی کلامی سے کام چلانے کی بجائے معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن اقداما ت کرئے،نااہل حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کی شرائط مسترد کرکے عوام کو ریلیف اور معیشت کو مستحکم کریں،حکومت عوام دوست پالیسیاں بنائے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کرئے۔ انہو ں نے کہاکہ کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 28بنیادی اشیا کی قیمتوں میں33فیصد تک ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی12سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ، عوام کیلئے روزگار کااعلان کرنے والوں نے ان سے روزگارچھین لیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر لاکھوں لوگوںسے چھت چھین لی گئی ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت ہر محا ذ پر ناکام ہو چکی ہے حکومت کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں حکومت کی ساری تو جہ اپوز یشن کو دیوار سے لگانا پر مرکوز ہے ، 2020انتخا با ت اور عمران خان نیازی حکومت کے خا تمے کا سا ل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں