ضلعی انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن جاری ،مجموعی طور پر 94 کتوں کو تلف کیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:26

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی کتا مار مہم جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آوارہ کتوں کی تلفی کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں 28 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 25 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل سٹی میں 21 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل کینٹ میں 10 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیااورشالیمار زون میں 10 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 94 کتوں کو تلف کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں