نئی ریٹائرمنٹ پالیسی، 26 پولیس ملازمین کو ایک ماہ کی چھٹی مل گئی

چھٹی کے دوران یہ پولیس ملازمین اپنی پینشن کے کاغذات مکمل کرائیں گے

جمعرات 27 فروری 2020 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کی نئی ریٹائرمنٹ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے اگلے ماہ ریٹائرڈ ہونے والے 26 افسروں اور اہلکاروں کو ایک ماہ کی چھٹی دے دی۔ اس چھٹی کے دوران یہ پولیس ملازمین اپنی پینشن کے کاغذات مکمل کرائیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد پنشن بک جاری کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایڈمن نے چھٹی حاصل کرنے والوں سے کہا کہ انہیں پنشن دستاویزات کی تیاری میں کوئی مشکل درپیش آئے تو مجھ سے رابطہ کریں۔ دریں اثنا سی سی پی او کی منظوری کے بعد ایس ایس پی ایڈمن نے ہر تھانے میں میڈیکل کوآرڈینیٹر کا تقرر کر دیا ہے۔ یہ کوآرڈینیٹرز پولیس ملازمین کے میڈیکل بلز کی تیاری میں معاونت کریں گے۔

کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی پولیس ملازم کا میڈیکل بل نہیں رکنا چاہئے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ تمام پولیس ملازمین کرونا وائرس سمیت دیگر متعدی امراض سے بچائو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں