کینٹ ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 30 مئی 2020 23:34

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث309ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث5 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی15پسٹلز،4 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی25ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی6کلو گرام سے زائد چرس اور465 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قمار بازی میں ملوث 31 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب17 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 33 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر172ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں