پنجاب حکومت کا صوبائی سطح پر پٹرول کے اخراجات منجمد رکھنے کا فیصلہ

پیر 1 جون 2020 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2020-21ء میں صوبائی سطح پر پٹرول کے اخراجات منجمد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق نئے مالی سال میں پنجاب حکومت حکومت کا پٹرول کا بجٹ منجمد رہے گا جبکہ بجلی، گیس اور فون سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلز کی حد کو بھی نہیں بڑھایا جائے گا جبکہ محکمہ خزانہ میں سرکاری محکموں میں گاڑیوں کی خریدو فروخت پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں