ٹیکسیشن نظام میںب ہتری ، آمدن میں اضافے کیلئے کامیاب ممالک کی سٹڈی رپورٹ تیارکی جائے ‘پروفیشنل ریسرچ فورم

حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے علمائے کرام ،نامور شخصیات کے ذریعے طویل المدت آگاہی مہم کا آغازکرے ‘ حسن علی قادری

پیر 10 اگست 2020 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) پروفیشنل ریسرچ فورم نے ٹیکسیشن کے نظام میںبہتری اور آمدن میں اضافے کیلئے کامیاب ممالک کی سٹڈی رپورٹ تیارکرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے علمائے کرامسمیت مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے ذریعے طویل المدت آگاہی مہم کا آغازکیا جائے ، نوٹس کلچرٹیکس آمدن میں اضافے کی بجائے چو ر راستے کھولنے کا سبب ہے اور اس کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے والے اداروں کے افسران اورملازمین فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارپروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے اپنے دفتر میں ٹیکس کے نظام سے متعلق تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن سے آمدن میں اضافے کے بے شمار آسان ذرائع موجود ہیں لیکن دانستہ طور پر انہیں چھوڑ کر ایسی پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جو فائدے سے زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈکی شرط ، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت بہت سی ایسی پابندیاں ہیں جس سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہونے کی بجائے کاروبار پرچی اور کیش پر منتقل ہو گیا جس سے حکومت کو نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی بھی کاروبارسے آگاہی کیلئے بجلی اورگیس کے بل بڑاذریعہ ہیں جس سے ٹیکس کے نظام کو دستاویزی بنایا جا سکتاہے ۔ حکومت مہم جوئی کی بجائے اپنا اعتمادبحال کرے تاکہ استطاعت رکھنے والے خودٹیکس نیٹ میں آئیں ۔ ٹیکس چوری کے راستے بتانے والے سرکاری محکموںکے افسران اورملازمین کیلئے سخت سے سخت سزائیں تجویز کی جائیں اور ان کے کنسلٹنسی دینے پر پابندی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں