اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںمحکمہ خزانہ نے غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کیلئے بھیجی ..

محکمہ خزانہ نے غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کیلئے بھیجی گئی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء)محکمہ خزانہ نے غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کیلئے بھیجی گئی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی ۔

(خبر جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پو لیس کی جانب سے محکمہ خزانہ کو غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ فورس بنا نے کی سمری بھیجی گئی جس میں نئی فورس کے قیام ،اسلحہ اور نئی گاڑیاں خرید نے کی تفصیلات تھیں جو کہ محکمہ خزانہ نے اعتراضات لگاکر واپس بھیج دی ہے ۔ ڈی آئی جی فنانس فیصل شہزاد نے فورس کے حالیہ وسالانہ بجٹ اور نئی فورس کیلئے متعین کردہ دیگر سہولیا ت کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اس مطالبے کیلئے ایک اجلاس بلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں