کالعدم جماعتہ الدعوة کے رہنمائوں کے وکیل نے ایک اور مقدمہ میں حتمی بیان کیلئے دئیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروا دیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعتہ الدعوة کے رہنمائوں کے وکیل نے ایک اور مقدمہ میں حتمی بیان کیلئے دئیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروا دیا۔ گزشتہ روز حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحیی مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل کی جانب سے مقدمہ نمبر 38/19 کا جواب جمع کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مختلف مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ بعد ازاں کالعدم جماعتہ الدعوة کے رہنمائوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1میں بھی پیش کیا گیا۔جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں کالعدم جماعتہ الدعوة کے رہنمائوں کے خلاف کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں شہادتوں اور جرح کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ جرح کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں