ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر دھرم پورہ سے ہربنس پورہ تک چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی

اتوار 29 نومبر 2020 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر دھرم پورہ سے ہربنس پورہ تک چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق دھرم پورہ پل سے ہربنس پورہ تک تمام چنگ چی رکشوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی، کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے دھرم پورہ تک چنگ چی رکشوں پر پہلے ہی پابندی عائد تھی،البتہ چنگ چی رکشے کینال روڈ کے ساتھ موجود سروس روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کیلئے کینال روڈ پر مختلف مقامات پر بیئریرز لگا کر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ڈی ایس پی مغلپورہ فرخ کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر روز بروز چنگ چی رکشوں کی بھرمار ہورہی تھی،اس کے باعث ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں