موٹروے زیادتی کیس ،ملزمان عابد ملی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 7روز کی توسیع کردی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے چالان کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 18 جنوری 2021 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 7روز کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال تفتیش مکمل نہ کی جا سکی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے چالان کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کارروائی 25جنوری تک ملتوی کردی ۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں