مدینہ کالونی اقبال ٹائون کے مکینوں کا واسا کے خلاف احتجاج

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) اقبال ٹائون کے علاقہ مدینہ کالونی کے سینکڑوں رہائشی محکمہ واسا کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوںنے بدھ کے روز احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ سڑک پر ٹریفک بند کردی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے محکمہ واسا کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں ایک ہی ٹیوب ویل جو اکثر و بیشتر بند رہتا ہے جس سے انہیں پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ علاقے کا سیوریج کی لائنیں واسا کے پانی میں مکس ہوچکی ہے جس کے باعث مکینوں کو پینوں کے صاف پانی بجائے گندا پانی فراہم کی جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں