پنجاب حکومت کا قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن، مزید 21 کنال زمین واگزار

پیر 26 جولائی 2021 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پنجاب حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 21 کنال زمین واگزار کروا لی۔ اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ لاہور کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سیواگزار کروا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں