کنٹونمنٹس بورڈز کے انتخابی میدان کوخالی نہیں چھوڑیں گے‘ راجہ پرویز اشرف

متعلقہ کنٹونمنٹس کی ضلعی تنظیموں کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں بھجوانے کی ہدایت کی ہے‘ چیف آرگنائزر

بدھ 28 جولائی 2021 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹس بورڈز کے انتخابی میدان کوخالی نہیں چھوڑیں گے،پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی تمام کنٹونمنٹس سے امیدوار کھڑے کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ متعلقہ کنٹونمنٹس کی ضلعی تنظیموں کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں 24گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،کنٹونمنٹ کی سطح پر امیدواروں کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گے ۔ انہوںنے کہا ک ہ ضلعی تنظیمیں ہوم ورک مکمل کر لیںجلد پنجاب کا دورہ کروں گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں