پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی ٹافیاں، کینڈیز ایکسپائر مال سے تیاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1820 کلوخام مال پکڑ لیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شالیمار ٹائون میں کینڈیز یونٹ پر چھاپہ مارکر بچوں کی ٹافیاں، کینڈیز ایکسپائر مال سے تیاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1820 کلوخام مال پکڑا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق زائدالمیعاد پاڈر،کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے کینڈیز تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گندا آئل،فنگس اور حشرات زدہ آٹے کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

قوانین کے خلاف خام مال اور تیار پروڈکٹس کا کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔زنگ آلود مشینری کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔اشیا خورونوش کی تیاری میں ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے۔خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔بچوں کیلئے تیار کی جانے والی کینڈیز، سنیکس میں ناقص اجزا کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments