حسّان خاورکامعروف کالم نگار اجمل نیازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 18 اکتوبر 2021 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسّان خاورنے معروف کالم نگار اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

حسّان خاور نے کہا کہ اجمل نیازی مرحوم بہترین انشا پرداز اور صاحب طرز کالم نگار تھے۔ حسّان خاور نے کہا کہ اجمل نیازی کی تعلیم کے شعبے اور کالم نویسی میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں