حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے شعبہ زراعت تباہ ہو چکا ‘را ئوعابد علی واجد

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ حکومتی کسان دشمن پالیسیوں سے شعبہ زراعت تباہ ہو چکا ،شوگر ملیں کسانوں کے کروڑوں روپے دبائے ہوئے ہیں جس سے کسان ذہنی مریض بن چکے ہیں، بند کمرے میں خوشامدی کسانوں کو بلا کر شوگر مل مافیاکے حق میںکسان دشمن فیصلے قا بل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ شوگر ملیں نہ چلنے سے کسانوں کی گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ہے مگر حکومت شوگر مل مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، یکم نومبر کو ملیں نہ چلائی گئیں اور گنے کاریٹ تین سو روپے فی من نہ کیا گیا توفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن اپنے کسا ن بھائیو ں کے سا تھ مل کرملک گیراحتجاج کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں