بلو چستان کے بعد تختہ اسلام آبادبھی ہچکو لے کھا رہاہے‘سلیم ر ضا

پی ڈی ایم کی محنت رنگ لا نا شرو ع ہو گئی د سمبر سے پہلے نااہل حکومت سے عوام کو نجات مل جائے گی

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بلو چستان کے بعد تختہ اسلام آبادبھی ہچکو لے کھا رہاہے،تبد یلی کا آغاز بلوچستان سے شروع ہو چکا ،وفا قی حکومت بھی بو ی بستر گو ل کرنا شروع کردے، پی ڈی ایم کی محنت رنگ لا نا شرو ع ہو گئی د سمبر سے پہلے نااہل حکومت سے عوام کو نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام کو خو شخبر ی ملنے والی ہے اپوز یشن کے خلا ف انتقامی کاروائیاں کرنے والے اب اپنی خیر منائیں عمران خان ملک میں اپنی بادشاہت قا ئم کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں