)سانحہ سیالکوٹ کی جامع تحقیقات ہونی چاہئے،ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے ،قائدین مرکزی علماء کونسل پاکستان

سانحہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے توہین رسالت سنگین جرم ہے شرعی لحاظ سے قانون ہاتھ میں لینے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا واقعہ پر آزادانہ کمیشن بنایا جائے، علماء کرام انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں ،مشترکہ بیان

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

] لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سانحہ سیالکوٹ قابل مذمت ہے جامع تحقیقات ہونی چاہئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، یہ سانحہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے توہین رسالت سنگین جرم ہے شرعی لحاظ سے قانون ہاتھ میں لینے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا توہین رسالت کے مجرم کو سزا دینا ریاست کے اختیار میں ہے اس واقعہ پر آزادانہ کمیشن بنایا جائے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے قائدین نے علماء سے اپیل کی ہے کہ علماء کرام انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین مولانا یار محمد عابد، وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین مولانا محمد شعبان صدیقی وائس چیئرمین مولانا عبدالمنان عثمانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی فنانس سیکرٹری مولانا حفیظ الرحمن کشمیری قانونی مشیرمیاں محمدطیب ایڈووکیٹ مولانامحمد مشتاق لاہوری صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر مولانا عثمان طارق نائب صدرمولانا محمدشعیب صدیق نائب صدرحافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری مولانا محمد اعظم فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا رسال الدین آزاد ایڈیشنل سیکرٹری طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ قانونی مشیر سردار شہزاد احمد فنانس سیکرٹری نے کہا کہ سیالکوٹ میں ناموس رسالت کی آڑ میں سری لنکن شہری کو تشدد کرکے ہلاک کرنے اور لاش جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک ہے محض الزام کی بناء پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

اسلام میں تشدد اور انتہاء پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے علماء کرام اعتدال پسندی کو فروغ دیں انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں مرکزی علماء کونسل پاکستان اس دل سوز واقعہ کی مذمت کرتی ہے اس واقعہ کا پس منظر اور تمام پہلو مد نظر رکھ کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اس واقعہ میں ملوث افراداور کرداروں کو گرفتارکرکے سزا دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں