لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین اور منی لانڈرنگ کی سزائوں کے حوالے سے سیمینا رکا انعقاد

جمعرات 27 جنوری 2022 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین اور منی لانڈرنگ کی سزائوں کے حوالے سے سیمینا رکا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور حبیب اللہ عامر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق کمشنر کیپٹن (ر) جہانگیر احمد نے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو لیکچر دیا ۔

سیمینار میں صدر لاہور ٹیکس بار جمیل اختر بیگ، نائب صدر حسیب اللہ خان، جنرل سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ ،فنانس سیکرٹری رانا ذوالفقار علی ، جوائنٹ سیکرٹری قدیر آصف کھوکھر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔سیشن جج حبیب اللہ عامر نے ٹیکس قوانین کی تفصیل سے وضاحت کی جبکہ کیپٹن (ر) جہانگیر احمد نے منی لانڈرنگ کی سزائوں سے متعلق تفصیلی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں