حکومتی احکامات چھو منتر ،رائے ونڈمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جمعرات 12 مئی 2022 18:07

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) حکومتی احکامات چھو منتر ،رائے ونڈ میںبد ترین لولوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،درجنوں بار ٹرپنگ سے لوگوں کی الیکٹرانکس مصنوعات جلنے سے شہری سراپا احتجاج،کاروباری نظام مفلوج،گرمی اور حبس سے شہری بیمار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے رائے ونڈاور گردوانواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ درجنوں بار ٹرپنگ ہونے سے قیمتی الیکڑانکس مصنوعات بھی جل رہی ہیں شہریوں پر اچانک لوڈ شیڈنگ کا عذاب نازل ہونے کے بعد گھروںمیں موجود ضعیف العمر اورمریضوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ادھر کاروباری حلقوں نے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اہل رائے ونڈ کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کررہی ہے رائے ونڈ شہر میں متعدد پاور پلانٹ کی موجودگی کے باوجود شہر یوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنا لیسکو حکام کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے چیف ایگز یکٹو لیسکوسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کے شہریوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافی کا نوٹس لیا جائے لوڈ شیڈنگ سمیت ٹرپنگ جیسے اہم مسائل کو حل کروایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں