بحریہ ٹائون میں مالک نے 13سالہ ملازمہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،مقدمہ درج

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) بحریہ ٹائون میں مالک نے 13سالہ ملازمہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کے رہائشی محمد اویس نے اپنی ملازمہ 13سالہ آمنہ دختر محمد یعقوب کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ،وہاں سے لڑکی بھاگنے میں کامیاب ہوئی تو تھانے پہنچ گئی جس کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا تو بچی آمنہ نے بتایا کہ میں بحریہ ٹاون کو ٹھی میں کام کرتی تھی ،کو ٹھی کے مالک اولیس نے 4 مرتبہ مجھے زبر دستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اچانک مالک اویس ملتان چلا گیا اور میں بحریہ ٹاون سے بھاگ آئی اور تھانہ ستوکتلہ پہنچی۔

آمنہ دختر یعقوب کے بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے جج نے ملزم اویس کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے احکامات کردئیے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 3718/22 بجرم 376iii ت پ درج کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں