لاہورہائیکورٹ، جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی کو لاہور کے علاقے شالیمار چوک میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ شالیمار چوک گنجان ہونے کی وجہ سے جلسہ کی اجازت نہیں دی،گڑھی شاہو یا کاپر سٹور چوک میں جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہاں جلسے کی اجازت دیں گے وہاں انتظامات کر لیں گے۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار جلسے کیلئے ڈی سی کو متبادل جگہ بارے تجاویز دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں