لاہورپولیس آپریشنزونگ کی طرف سے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے سکھوں کے مذہبی تہواربیساکھی کیلئے دنیا بھر سے آنے والے یاتریوںکیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ان کی حفاظت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ تمام اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہورپولیس الرٹ ہے۔مڑھی رنجیت سنگھ، مہمانوں کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 2ایس پیز، 8ایس ڈی پی اوز، 15ایس ایچ اوز، 40اپر سب آرڈینیٹس حفاظت کیلئے مامور ہیں ۔34لیڈیز اہلکاروں سمیت1ہزار سے زائد جوان بھی سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تاریخی مقامات ، فوڈ سٹریٹ ، انارکلی بازار سمیت دیگر مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ناکوں پر تعینات افسران و جوان چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں