کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پہلے پیپرمیں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے کنٹرول روم اور تمام ہالز کا دورہ کیا اور انویجیلیٹرز کو چیک کیا۔ دوران ڈیوٹی مانیٹرنگ روم میں ایک کمپیوٹرآپریٹر کی غیر موجود گی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔

(جاری ہے)

کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ای او ایجوکیشن اور ڈی سیز امتحانی مراکز پر سرکاری عملے کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں اور سینئر ٹیچرز پر مشتمل ٹیمیں بھی مانیٹرنگ کیلئے لاہور کی146امتحانی مراکز کی ڈیپ چیکنگ کررہی ہیں تاکہ کوئی بھی خامی باقی نہ رہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ امتحانی مراکز پر مکمل شفافیت کو چیک کرنے کیلئے تمام ایڈمنسٹریشن فیلڈ میں موجود ہے۔ ڈی سیز، اے ڈی سی جیز، اے ڈی سی آر، اے سیز اور سی ای اوز خود امتحانی مراکز اور بورڈ کی فہرستوں کے مطابق عملے کی حاضری کو بھی چیک کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ امتحانات میں ذرا سی بھی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں