لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری

201ویں روز3.14ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 201ویں روز 188نا دہندگان سی3.14ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی30نادہندگان سے 0.55ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 28نادہندگان سے 0.42ملین کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 16نادہندگان سے 0.37ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی17ڈیفالٹرز سے 0.17ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی20 نادہندگان سے 0.34ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی21نادہندگان سے 0.16ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی25نادہندگان سے 0.50ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی31نادہندگان سے 0.63ملین کی ریکوری کی گئی۔ 201روز سے جاری مہم کے دوران 100121ڈیفالٹرز سے 2 ارب 87کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14548نادہندگان سے 424.11ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12950نادہندگان سے 671.37ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 11205نا دہندگان سے 380.26 ملین اور ساتھ سرکل میں 5884نادہندگان سے 159.02ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8659نادہندگان سے 232.33ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11706نادہندگان سے 423.48ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16008نادہندگان سے 185.21ملین جبکہ قصور سرکل میں 19161نا دہندگان سے 395.53ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں