صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد کی تلہ گنگ میں درجنوں تندور پوائنٹس کی چیکنگ

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کامیابی سے روٹی اور نان کو نئی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کروا رہی ہے تاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس عوامی اقدام سے تمام لوگ مستفید ہوں. جو نان بائی روٹی کو 16 اور نان کو 20 روپے میں فروخت نہیں کر رہا اس کے خلاف سخت کریک ڈاون کا عمل بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تلہ گنگ میں مختلف تندرو پوائنٹس کی اچانک چیکنگ کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کیا اور نان و روٹی کے وزن کو اپنی نگرانی میں چیک کروایا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے روٹی کا وزن کم ہونے پر نان بائیوں کو وارننگ دی. انہوں نے تلہ گنگ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی و نان پر قیمت عمل درآمد کے ساتھ ساتھ روٹی 100 گرام اور نان 120 گرام وزن کے مطابق فروخت کروانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تلہ گنگ میں میں روٹی 16 روپے اور نان 20 میں عوام الناس کو دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے عوام خوش ہے اور پنجاب حکومت سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک صوبہ بھر میں 22408 تندروں کی انسپیکشن کی گئی ہے، 347 مقدمات، سوا کروڑ کے جرمانے، 94 تندورں کو سیل جبکہ 817 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں