لاہور: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) باغبانپورہ میں واقعہ اسلام پارک اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں ہلاک ہونے والے نامعلوم ڈاکوئوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پولیس مقابلے کی ایف آئی آر درج کر لی جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے تین اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ رہے ہیں، تینوں پولیس اہلکار دونوں ڈاکوئوں کی سرگرمی کو مشکوک جان کر جائے واردات کے قریب پہنچے ہی تھے کہ ڈاکوئوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل عمران حیدر موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ ایک دوسرا کانسٹیبل دلدار زخمی ہو گیا۔ اس طرح تیسرے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں