سود دینا اورلینا اسلام میں گناہ کبیرہ ہے۔ سید عرفان احمدشاہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) روحانی پیشواء سید عرفان احمدشاہ المعروف نانگا مست کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نفاذ اسلام سے ممکن ہے۔ سود ایک بہت بڑی لعنت ہے جس کی دلدل میں ہمارا ملک ڈوبتا چلا رہا ہے۔ سود اسلام میں گناہ کبیرہ ہے۔لیکن ہمارے معاشرے اور ہماری حکومت کو سود لینے اور سود دینے کی لت لگ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ائیر پورٹ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کیا، یاد رہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے روحانی پیشواء سید عرفان احمدشاہ لاہور سے عمرہ کے لیے طائف روانہ ہو گئے جنہیں لاہور ائیر پورٹ پر عقیدت مندوں اور احباب کی بڑی تعداد نے ائیر پورٹ سے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہناتھا کہ ہماری حکومت آئی۔

ایم۔ ایف سے سود پر قرضے لے کر عوام کی ضروریات زندگی کی چیزوں پر ٹیکس بڑھا کر عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رہی ہے۔جب تک حکمران باہر کے ملکوں میں رہائشیں رکھ کر ہمارے اوپر مسلط ہو گے معشیت ٹھیک نہیں ہو گی ۔ ہماری زندگیاں رسول اللہﷺ کی سیرت کے مطابق ہونی چاہئیں۔ ہماری ناکامیوں کا سبب اسلام سے دوری ہے۔ہماری زندگیاں رسول اللہ کی سیرت کے مطا بق ہونی چاہئیں۔دروان عمرہ زیارت مقدسہ پر حاضری دیں گے جن میں خاص طور پر حضرت محمدﷺکے روضہ مبارک اور سید شہدا،سید امیر حمزہ کے مزارات پر حاضری دیں گے۔مزید براں امت مسلمہ ،عقیدت مندوں ،پاکستان کی خوشحالی،سودی نظام کے خاتمے اورمہنگائی کے حوالے سے عوام الناس کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں