علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:36

علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر کل اتوار 21 اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں ’’یوم اقبال ‘‘ کی خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی صدارت سینئر وائس چیئرمین ادارہٴ نظریہٴ پاکستان میاں فاروق الطاف کریں گے جبکہ علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے بیرسٹر ولید اقبال اور وائس چیئرمین ادارہٴ نظریہٴ پاکستان مشاہد حسین سید مہمانان خاص ہوں گے۔تقریب کا اہتمام ادارہٴ نظریہٴ پاکستان نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں