آج دنیا بھر میں عالمی یوم ارتھ منایا جا رہا ہے،ملک صہیب احمد بھرتھ

پیر 22 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) آج دنیا بھر میں عالمی یوم ارتھ منایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلاسٹک کے استعمال پر پاپندی لگا کر انسانی صحت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔.۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے ارتھ ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے پر آگاہی دی جا رہی ہے۔

پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے سے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں سالانہ تین سو ملین ٹن پلاسٹک زمین پر اور آٹھ ملین ٹن سمندر میں پھینکا جاتاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک سے انسان و جانور مختلف طبی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ جانوروں کو پلاسٹک کے نقصانات سے بچانے کیلیے پنجاب بھر کے چڑیا گھروں اور پارکس کو پلاسٹک فری زون قرار دے دیا گیا ہی. انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ پلاسٹک کے متبادل کا استعمال کرنے کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

آنے والی نسلوں کے لیے زمین کو آلودگی سے پاک کرنا ضروری ہی. پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر کے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں