ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورر

چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی

منگل 23 اپریل 2024 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روزایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔ی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ایل ڈی اے میں ری ویمپنگ کا عمل جاری ہے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔

ون ونڈو سیل انڈنٹیفکیشن سیل کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کو سہولت ملی ہے۔ ون ونڈو سیل پر کنٹرول روم کے قیام پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ، خارجی و داخلی راستے کو اپ گریڈکیا جائے۔ ون ونڈو سیل میں تمام سروسز کو مزید بہتر انداز میں انٹیگریٹ کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ونڈو سیل کی پارکنگ و مرکزی عمارت کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے ایل ڈی اے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی ری ویمپنگ کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل ون، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ و متعلقہ افسران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں