ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاک ایران سفارتی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کریگا، ملک صہیب احمد بھرتھ

منگل 23 اپریل 2024 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور اعلی سطحی وفد کو لاہور آمد پر پوری قوم کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتی مثبت اقدامات کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 08 فروری کے انتخابات کے بعد کسی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ پاک ایران سفارتی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کریگا۔ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانے کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر عالمی برادری کو ہمیشہ اعتماد رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں