ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اعلیٰ سطحی وفد کو لاہور آمد پر پوری قوم کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔صوبائی وزیر

منگل 23 اپریل 2024 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اعلیٰ سطحی وفد کی لاہور آمد پر پوری قوم کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ثبوت ہی. 08 فروری کے انتخابات کے بعد کسی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ سے پاک ایران سفارتی و تجارتی تعلقات کو مضبوط کریگا۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانے کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر عالمی برادری کو ہمیشہ اعتماد رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں